ایران میں لڑکی کی موت کے خلاف احتجاج، مظاہرین کا بدھ کو تہران میں ریلی کا اعلان

December 04, 2022

ایران میں زیرحراست لڑکی کی موت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، تہران سے خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے بدھ کو تہران کے آزادی اسکوائر پر ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی مظاہرین نے ہڑتال اور ریلی کی کال سوشل میڈیا پر دی ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بدھ کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا تہران یونیورسٹی میں یوم طلبا پر خطاب بھی ہوگا۔

دوسری جانبایرانی انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں 470 مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ فورسز نے 18 ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔

دریں اثنا خبر ایجنسی کے مطابق ایران میں زیرحراست لڑکی کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے 17 ستمبر سے جاری ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق 22 سالہ مہسا امینی پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیتھی۔