عمران خان کی چیک اپ کیلئے شوکت خانم آمد، ٹانگ کا ایکسرے بھی کیا گیا

December 04, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زخموں کا معائنہ کروانے کےلیے شوکت خانم اسپتال آمد ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی ٹانگ کا ایکسرے کروانے کےلیے اسپتال پہنچے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اپنے زخموں کےچیک اپ کےلیے شوکت خانم اسپتال آئے۔

بعد ازاں اپنا چیک کروانے کے بعد عمران خان شوکت خانم اسپتال سے واپس زمان پارک پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ 3 نومبر کو گوجرانوالا میں لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر فائرنگ سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سمیت زخمی ہوگئے تھے۔