تین لڑکیاں اغواء، گھریلو ملازمہ لاپتہ

December 06, 2022

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تین لڑکیوں کواغواکرلیاگیا جبکہ اسلام آباد ست 12 سالہ گھریلو ملازمہ لاپتہ ہو گئی۔ تھانہ نصیرآبادکو صادق شاہ نے بتایاکہ اس کی16 سالہ ہمشیرہ(س) بی بی گھر سے سودا سلف لینے گئی جو واپس نہ آئی ، معلوم ہوا ہے کہ سفیر شاہ ، اس کی بیوی ساجدہ بی بی ، ان کی بیٹی افشاں بی بی اور تین چار نا معلوم اشخاص نے میری بہن کو اغوا کرلیا ۔ تھانہ گوجرخان کو محمد رشید نے بتایا کہ اس کی بیٹی (س) عمر 22 سال کو توصیف احمد اغواء کر کے لے گیا۔تھانہ دھمیال کو محمد پرویز نے بتایاکہ اس کی17 سالہ بیٹی (الف) گھر سے بازار گئی اور واپس نہ آئی ، پتہ چلا کہ اسے بازار سے بلال ولد محمد سرور اور اس کا بہنوئی نوید اور اس کا دوسرا بہنوئی اغواءکرکے لے گئے ۔تھانہ شالیمارمیں مسزرفعت فضل نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایاکہ انکے گھر کام کرنے والی12 سالہ ملازمہ (س)لاپتہ ہوگئی۔