• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری محمود ورک کے انتقال پر وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم تارڑ کا اظہار افسوس

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے سابق وفاقی وزیر قانون و انصاف اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ چوہدری محمود بشیر ورک کے انتقال کی خبر سن کر انہیں دلی صدمہ ہوا۔ وہ ایک شریف، مخلص اور ملنسار انسان تھے، جبکہ قانون و انصاف کے شعبے میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اسلام آباد سے مزید