راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) پٹواریوں کے سرکاری دفاتر نہ ہونے کے باعث عوام کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔جبکہ انٹی کرپشن کے چھاپوں کے خوف سے پٹواریوں نے پرائیویٹ دفاتر پر تالے لگا رکھے ہیں۔ صدر چوہدری رشید وڑائچ انجمن پٹواریان و گرداوران تحصیل راولپنڈی نے مطالبہ کیا ہے کہ وقتی طور پر نجی دفاتر کو سرکاری دفاتر قرار دیا جائے تاکہ عوا م کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔