اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار)ہر وارڈن کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روزانہ 50 چالان اور 2 ایف آئی ار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ، ٹارگٹ مکمل ہونے تک ڈیوٹی ختم نہیں ہو گی، ہدف کے لیے موٹر سائیکل سوار زد میں آ گئے ہیں ، بڑی گاڑیوں کے خلاف مقدمات الٹے پڑتے ہیں ، سی ٹی او اسلام آباد کائنات اظہر خاں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس خبر کو لغو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چالان کا کوئی ٹارگٹ مقرر نہیں کیا گیا۔