اسلام آباد(جنگ نیوز)چیئرمین فاؤنڈر گروپ طارق صادق نے تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ 16 ستمبر کو آئی سی سی آئی انتخابات میں فاؤنڈر گروپ کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلیو ایریا میں سابق صدر آئی سی سی آئی احسن ظفر بختاوری کی جانب سے فاؤنڈر گروپ کی قیادت اور امیدواروں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں کونسل ممبران خالد جاوید، خالد اقبال ملک، عبدالروف عالم، ظفر بختاوری، میاں اکرم فرید، عامر وحید، اعجاز عباسی اور چوہدری مسعود سمیت مارکیٹوں کے صدور، عہدیداران اور تاجروں نے شرکت کی۔ظفر بختاوری نے کہا کہ فاؤنڈر گروپ متحد ہے اور 40 سال سے تاجر برادری کی خدمت کر رہا ہے،میاں اکرم فرید نے تاجروں سے گروپ کے امیدواروں کی کامیابی کی اپیل کی، جبکہ عامر وحید اور اعجاز عباسی نے امیدواروں کا تعارف کرایا۔صدارتی امیدوار زکریا ضیاء، عمر حسین نے نے تاجر برادری کے مسائل کے حل اور کاروباری ماحول کی بہتری کے عزم کا اظہار کیا، چوہدری واجد ایوب، نوید ملک، کاشف چوہدری، چوہدری رؤف،صدر بلیو ایریا یوسف راجپوت اور ایگزیکٹو کمیٹی کے امیدوار ابرار الحق نے فاؤنڈر گروپ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلیو ایریا کے تاجر امیدواروں کی کامیابی کے لیے متحد ہیں، جبکہ نے بھی فاؤنڈر گروپ کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔