• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 11 موٹرسائیکلوں، طلائی زیورات، موبائل فونز، نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 11موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ وارث خان کے علاقہ ڈھوک کھبہ میں عمران علی اکبر سے گن پوائنٹ پرموٹرسائیکل ،اور ساڑھے تین سوروپے ،،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ نیوچاکرہ سادا روڈ پرمحمدعثمان سے موٹرسائیکل ،2موبائل ،10ہزار روپے ،شناختی کارڈ وغیرہ ،تھانہ دھمیال کے علاقہ چکری روڈ پر طاہر حسین کے گھرسے 4مسلح ملزمانڈیڑھ تولے سونا،4موبائل ،2لیپ ٹاپ ،ایک لاکھ روپے ،تھانہ روات کے علاقہ ساگری میں قمر علی سے موٹرسائیکل،ملک آباد میں روینہ خان کے گھرسے طلائی زیورات مالیتی 9لاکھ روپے ،لیپ ٹاپ ،2موبائل ، ایک لاکھ روپے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید