ڈبلیو ایس ایس پی ملازمین کی تنخواہیں جلد جاری کرے ، ورکرز یونین

December 06, 2022

پشاور ( وقائع نگار )آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ کے مرکزی و صوبائی صدر اور یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین کے چیئرمین ملک محمد نوید اعوان، یونائیٹڈ ڈبلیو ایس ایس پی ورکرز یونین کے چیئرمین بلال احمد، جنرل سیکرٹری عاصم ضیا بابر، آصف علی شاہ، صلاح الدین نیازی، صدیق، ذوالفقار، عبدالرحمن صدر، خالد جائنٹ سیکرٹری، شیرعلی خان، اطلس خان اور نیاز علی شاہ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ ڈبلیو ایس ایس پی کی تنخواہیں تاحال جاری نہیں کی گئی ں جس کی وجہ سے ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک فوری بند کیا جائے۔وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کی پریس کانفرنس میں بروقت تنخواہوں کے اعلان کے باوجود ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی گئیں۔ اگر فوری طورپر ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئی تو احتجاج کا راستہ اپنائیں گے ۔