• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2فیصد انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ سیس ٹیکس مسترد،حکومت فیصلے پر نظرثانی کرے

پشاور(آئی این پی )پشاور چیمبرآف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز نے خیبرپختونخوا میں دوفیصد انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ سیس ٹیکس کومستردکرتے ہوئے صوبائی حکومت سے فیصلے پر نظرثانی کامطالبہ کیاہے،اس بارے میں صدر پشاور چیمبرشکیل احمدخان صراف ،سینئرنائب صدر حاجی طلاءمحمد،نائب صدر زوہیب عارف،ترجمان تنظیم تاجران خیبرپختونخوا شہزاد احمد صدیقی اوردیگر عہدیداروں نے کہا ہے کہ حکومت نے یکم جولائی سے پورے صوبے میں دو فیصد انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ سیس ٹیکس عائد کرنے فیصلہ کیاہے، صرف پشاور میں روزانہ چینی، خوردنی تیل، پھل، سبزی اوردودھ سمیت دیگر اشیاءخوردونوش کی سینکڑوں گاڑیاں داخل ہوتی ہیں، دوفیصد ٹیکس نہ صرف اشیاء خوردونوش کی قیمتیں پراثراندازہوگا بلکہ عوام بھی اس ٹیکس سے بری طرح متاثر ہوں گے،غریب اور متوسط طبقہ جو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہاہے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، مہنگائی کی شرح بڑھنے سے کاروبار جو پہلے ہی تباہ حال ہے اس پر مزید منفی اثرات مرتب ہوںگے۔
پشاور سے مزید