پشاور(آئی این پی )پشاور کے تھانہ انقلاب کی حدود میں مساجد بھی چوروں سے محفوظ نہ رہیں۔ ذرائع کے مطابق تھانہ انقلاب کے علاقے میں واقع مسجد بلال میں نامعلوم چور تالے توڑ کر داخل ہوئے اور پنکھے، سولر پلیٹس، یو پی ایس اور بیٹری چوری کر کے لے گئے۔ واقعے کے بعد بھی تھانہ انقلاب کی پولیس نے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا، یہاں تک کہ واقعے کی ایف آئی آر تک درج نہیں کی گئی ۔