• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی سرکاری افسر دم توڑ گیا

پشاور (این این آئی)پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر فائرنگ سے زخمی سرکاری افسر دم توڑ گیا۔مقامی پولیس کے مطابق مقتول اعظم چترالی محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس میں اکائونٹنٹ تھے۔وہ گزشتہ شب آبشار کالونی میں چہل قدمی کے دوران ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق آفتاب چترالی کا رشتے دار تشویش ناک حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ ایس پی ورسک سجاد خان نے بتایا کہ واردات کے دوران ملزمان نقدی یا موبائل فون لے کر نہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
پشاور سے مزید