پشاور (لیڈی رپورٹر)پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ كے تعاؤن سے چلنے والے زرعی تربیتی پروگرام منعقد ہوا پروگرام میں زراعت کے شعبے میں بالخصوص زیتون کی کاشت، پراسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کے حوالے سے پائیدار زرعی کاروباری مہارتوں کے فروغ اور تکنیکی استعداد میں اضافے کے لئے ترتیب دیا گیا اس کا مقصد مستحق نوجوانوں کو عملی مہارتوں سے آراستہ کرنا، ان كے لئے روزگار کے مواقع میں بہتری لانا اور زرعی کاروباری مواقع کی طرف راغب کرنا تھا۔ تربیتی پروگرام میں طلبہ كو زیتون کی نرسری اور کاشت، زرعی مشینری کی دیکھ بھال، اور زیتون ویلیو ایڈیشن میں عملی تربیت فراہم کی گئی۔تقریب سے خطاب میں پروفیسر ایمرئٹس ڈاکٹر جہان بخت نے کہا کہ ملک میں زراعت کے شعبے کی ترقی کے لئے ایسے ہنر پر مبنی، مخصوص شعبہ جاتی تربیتی پروگرام نہایت اہمیت کے حامل ہیں تقریب میں زیتون سے متعلقہ مخصوص شعبہ جات میں تربیت مکمل کرنے والے 180 افراد کو اسناد د دی گئیں۔