پشاور (اے پی پی) پشاور ایس پی رورل ڈویژن مختیار علی کی ہدایت پر رورل ڈویژن میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اے ایس پی چمکنی سرکل حامد احسان وڑائچ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی جاوید مروت نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ آئس و دیگر منشیات، غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جن کے قبضے سے 600 گرام آئس، دو کلو گرام چرس، تین عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، مختلف جرائم میں ملوث ملزمان جنید، صمندر، عمر گل، رضوان جمیل، یاسین، احمد، مزمل اور تاج الرحمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے قبضے سے 600 گرام آئس، دو کلو گرام چرس، تین عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔