• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا میں سوشل میڈیا کا وجود نہ ہونے کے برابر ہے، عظمت خان

پشاور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عظمت خان نے خیبر پختونخوا میں پارٹی کے سوشل میڈیا بیانیے کی کمزوری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں، بالخصوص پشاور میں، پارٹی کی پالیسیوں، مؤقف اور بیانیے کو عوام تک مؤثر انداز میں پہنچانے کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں، ان کے مطابق مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا میں سوشل میڈیا کے میدان میں دیگر سیاسی جماعتوں جیسے تحریک انصاف، جمعیت علمائے اسلام (ف)، عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی سے کہیں پیچھے ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ نون کا سوشل میڈیا سیٹ اپ نہ ہونے کے برابر ہے جو کہ آج کے جدید سیاسی دور میں ایک سنگین خامی ہے۔عظمت خان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیاسی حالات کے تناظر میں سوشل میڈیا کا کردار نہایت اہمیت اختیار کر چکا ہے۔
پشاور سے مزید