پشاور(آئی این پی )اکا خیل قبیلے نے ایم پی اے عبدالغنی آفریدی پر ترقیاتی منصوبے ایک جگہ سے دوسرے جگہ منتقل کرنے کا الزام لگادیا اگر ممبر صوبائی اسمبلی علاقے سے مخلص ہیں تو نئے پراجیکٹ شروع کریں سابق دور کے ترقیاتی کاموں پر سیاست نہ کریں۔ شفیق آفریدی،سہیل آفریدی و دیگر کا جرگہ سے خطاب اس سلسلے میں عزیز مارکیٹ میں واقعہ سابق ایم پی اے شفیق آفریدی کے رہائش گاہ پر سوشل میڈیا ایکٹیویٹیس و مقامی مشران کے لیے ظہرانہ کا اہتمام اور بعد میں جرگہ منعقد کیا گیا جس میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چئیرمن شفیق آفریدی،سہیل آفریدی،جاوید افریدی،نور محمد افریدی،ملک الیاس،محبوب خان و دیگر نے کہا کہ موجودہ ایم پی اے عبدالغنی آفریدی قبیلہ اکاخیل کے سابق دور کے ترقیاتی کاموں کو ایک جگہ سے تبدیل کرکے دوسرے جگہ منتقل کرنے میں مشغول ہے پانی،ایرگیشن،مواصلات کے منصوبے شامل ہیں کو جہاں پر ضرورت ہوں وہاں سے منصوبے منتقل کرنا ظلم ہے۔انہوں نے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکاخیل میں ایریگیشن کی چینل کی تعمیر کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی تھی لیکن اب موجود ممبر صوبائی اسمبلی دوسرے جگہ منتقل کرنے کے لیے محکموں پر دبائو ڈال رہے ہیں جس کی ہم ہر گز اجازت نہیں دیں گے ۔تقریب کے آخر میں سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کیا گیاکہ دس سالہ لڑکی کو بازیاب کرکے ملوث افراد کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔