پشاور(جنگ نیوز)کلچر لٹریچر آرٹس اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (کلاڈو) کا ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا کے تعاون سے ایوبیہ کی خوبصورت وادیوں میں تین روزہ لائف اسکلز سمر کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جو 27 جون سے 29 جون 2025 تک جاری رہا۔ اس کیمپ میں خیبر پختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے پُرجوش نوجوانوں نے شرکت کی، جنہیں فطرت سے بھرپور ماحول میں اپنی ذاتی و پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنے کا نایاب اور قیمتی موقع فراہم کیا گیا۔ یہ سمر کیمپ نوجوان تبدیلی لانے والوں (چینج میکرز) کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا، جس میں مختلف انٹرایکٹو سیشنز اور ورکشاپس شامل تھیں۔