• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زبردستی ٹیکس نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو احتجاج پر مجبور ہونگے،شہزاد صدیقی

پشاور( لیڈی رپورٹر)پشاور چیمبرآف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز نے خیبرپختونخوا میں دوفیصد انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ سیس ٹیکس کومستردکرتے ہوئے صوبائی حکومت سے فیصلے پر نظرثانی کامطالبہ کیاہے،اس بارے میں صدر پشاور چیمبرشکیل احمدخان صراف،سینئرنائب صدر حاجی طلاء محمد،نائب صدر زوہیب عارف،ترجمان تنظیم تاجران خیبرپختونخوا شہزاد احمد صدیقی اوردیگر عہدیداروں نے کہا ہے کہ حکومت نے یکم جولائی سے پورے صوبے میں دو فیصد انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیاہے،زبردستی ٹیکس نافذ کرنےکی کوشش کی گئی تواحتجاج پر مجبور ہونگے۔
پشاور سے مزید