پشاور ( لیڈی رپورٹر )تحریک نفاذ فقہ جعفریہ خیبر پختونخوا کے صدر سید غضنفر علی شاہ ایڈوکیٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امن و امان کے قیام کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درامد کیا جائے۔ پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے غضنفر علی شاہ نے مرکزی تشیع علی مسجد راولپنڈی کی جانب سے جاری ہونے والے ضابطہ عزاداری کا خیبرپختونخوا میں بھی باقاعدہ اعلان کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو پرامن ماحول کی اشد ضرورت ہے اور ہم مرکزی تشیع علی مسجد سے سربراہ تحریک انصار فقہ جعفریہ علامہ اغا سید حسین مقدسی کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ عزاداری کی تائید کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ضابطہ عزاداری پر عمل درامد کیا جائے ۔