بھارت، جڑواں بہنوں سے شادی کرنے والے دولہا پر مقدمہ درج

December 06, 2022

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت میں ایک شخص کی جڑواں بہنوں سے بیک وقت شادی کرنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہارشٹرا میں اتُل نامی شخص نے رنکی اور پنکی نامی جڑواں بہنوں سے ایک تقریب کے دوران شادی کی۔

شادی کی تقریب کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے دولہا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جسے7 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں بہنیں آئی ٹی انجینئر ہیں جبکہ اتُل ٹرویل ایجنسی کا کام کرتا ہے۔

بھارت میں وویمن کمیشن نے تینوں افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔