ہسپانوی ریلوے اسٹیشن پر دو ٹرینوں کی ٹکر، 155 افراد زخمی

December 07, 2022

اسپین کے جنوب مشرقی خود مختار علاقے کاتالونیا کے ریلوے اسٹیشن پر دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 155 افراد زخمی ہوگئے۔

کاتالونیا کے دارالحکومت بارسلونا سے مقامی میڈیا کے مطابق دونوں ٹرینیں ایک ہی سمت میں سفر کر رہی تھیں، حادثے میں اسٹیشن کی طرف آنے والی ٹرین اسٹیشن پر کھڑی ٹرین سے پیچھے سے ٹکرائی۔

ایمرجنسی سروسز حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 155 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 14 مسافروں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

زخمیوں کو معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں، پولیس حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔