پاکستان میں کاروباری اعتماد کا انڈیکس منفی زون میں چلا گیا

December 07, 2022

فائل فوٹو

پاکستان میں کاروباری اعتماد کا انڈیکس منفی زون میں چلا گیا۔

اوورسیز چیمبرز کے سروے کے مطابق پاکستان میں اوسط کاروباری انڈیکس منفی 4 کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔

سروسز سیکٹر میں کاروباری اعتماد منفی 8 فیصد پر ریکارڈ کیا گیا جبکہ ریٹیل سیکٹر میں اعتماد منفی 14 فیصد ہے۔

منفی اشاریوں کے باوجود مینوفیکچرنگ کا کل اعتماد مثبت 3 فیصد نوٹ کیا گیا۔

صدر او آئی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ کرنسی کی قدر میں نمایاں کمی ہوئی جبکہ افراطِ زر اور مہنگے فیول کے سبب اقتصادی سرگرمیاں متاثر ہیں۔