تسنیم حیدر اور وکیل فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کو قتل کی سازش کے ثبوت نہ دے سکے

December 07, 2022

فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کو تسنیم حیدر اور اُن کے وکیل قتل کی سازش کے ثبوت نہ دے سکے۔

تسنیم حیدر نے میڈیا کے روبرو دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان اور صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کی سازش لندن میں تیار ہوئی۔

فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے 31 نومبر کو تسنیم حیدر کا ویڈیو لنک کے ذریعے انٹرویو کیا اور مبینہ سازش کے ثبوت طلب کیے تھے۔

پاکستانی تفتیش کاروں کو تسنیم حیدر نے بتایا کہ انہیں لیاقت ملک نے ناصر بٹ اور دیگر پر الزامات کا مشورہ دیا تھا۔