بیلجیئم کے کپتان ایڈن ہیزرڈ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

December 08, 2022

فائل فوٹو

فیفا ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے بعد بیلجیئم کے کپتان ایڈن ہیزرڈ نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بیلجیئم کی ٹیم گروپ اسٹیج کے مرحلے سے آگے نہیںجا سکی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ایڈن ہیزرڈ نے گروپ ایف میںتینوں میچز کھیلے تاہم وہ کوئی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے۔

فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ ایف میں بیلجیئم نے کینیڈا کو ہرایا تھا جبکہ مراکش سے اسے شکست اور کروشیا کے خلاف میچ برابر رہا تھا۔

ایڈن ہیزرڈ نے انسٹاگرام پر لکھا کہ میںنے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایڈن ہیزرڈ نے 2008ء میںانٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا۔