• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراکش فٹبالرز نے پینلٹی شوٹ آؤٹ سے پہلے کون سی سورۃ پڑھی؟


فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں مراکش پہلی مرتبہ ٹاپ 8 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا جب اس نے گزشتہ روز اسپین کو پنالٹی ککس پر 0-3 سے شکست دی۔

میچ کے آخری لمحات میں مراکش فٹبالرز نے پینلٹی شوٹ آؤٹ سے پہلے سورۃ الفاتحہ پڑھی اور جیت کے بعد فلسطینی پرچم کے ساتھ جشن منا کر فلسطینی مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

جیت کے بعد مراکش ٹیم نے گراؤنڈ میں سجدہ شکر اجتماعی طور پر بھی ادا کیا تھا۔

مراکش فٹبالرز کے ہر انداز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید