سربراہی اجلاس سے خلیجی ممالک و چین کے تعلقات مضبوط ہوں گے، سعودی ولی عہد

December 09, 2022

سعودی دارالحکومت ریاض میں چین اور خلیجی ممالک کے مشترکہ سربراہی اجلاس ہوا۔

ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق اجلاس میں چین کی نمائندگی صدر شی جن پنگ نے کی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزيز نے مشترکہ سربراہی اجلاس کا افتتاح کیا۔

سعودی ولی عہد نے اس موقع پر کہا کہ سربراہی اجلاس سے خلیجی ممالک اور چین کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔ خلیجی ممالک چین کے ساتھ متفرق شعبوں میں شراکت داری اور وسیع تعلقات کے خواہاں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خلیجی ممالک چین کے ساتھ مل کر بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے کی راہیں تلاش کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔