جوہری توانائی کے حصول میں اہم پیش رفت

December 13, 2022

فائل فوٹو

جوہری فیوژن لامحدود توانائی کے حصول کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ ماہرین نےجوہری فیوژن کے تجربے کو کاربن سے پاک توانائی کےحصول میں اہم کامیابی قرار دے دیا۔

کیلی فورنیا یونی ورسٹی کےمحققین کاکہناہے کہ انہوں نے تقریبا لامحدود، محفوظ اور صاف توانائی کے ذریعے کو دریافت کرنے میں پیش رفت کی ہے۔

محققین کے مطابق لیبارٹری تجربے میں اگنیشنignition نامی جوہری فیوژن کے رد عمل سے زیادہ توانائی حاصل ہوئی۔

جوہری فیوژن میں ہائیڈروجن جیسے ہلکے عناصر کو ایک ساتھ توڑنے کے عمل سے توانائی کا بہت بڑا اخراج ہوتا ہے۔

جوہری فیوژن پر تحقیق کا آغاز1950سےہوا، تاہم محققین مثبت توانائی حاصل کرنے کا مظاہرہ کرنے سے اب تک قاصر رہے ہیں۔