واٹس ایپ 2023ء سے ان ’اسمارٹ فونز‘ میں نہیں چلے گا

December 30, 2022

فائل فوٹو

ہر سال کی طرح اس سال بھی واٹس ایپ نے کچھ مخصوص پرانے اسمارٹ فونز کے لیے اپنی سروس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اب میٹا کی ملکیت میسجنگ ایپلیکیشن نے31 دسمبر کے بعد سے 40 سے زائد پرانے اسمارٹ فونز کے لیے اپنی دستیابی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واٹس ایپ ان ڈیوائسز اور آپریٹنگ سسٹمز کے لیے اپنی سپورٹ بند کر رہا ہے جو شاذ و نادر ہی استعمال ہوتے ہیں اور کافی پرانے ہیں۔

فی الحال واٹس اپ اینڈرائیڈ ورژن 4.1 اور اس سے زائد، آئی او ایس 12 اور اس سے بہتر، جبکہکائی او ایس 2.5.0 اور اس سے بہتر ورژن کے ڈیوائسز اور آپریٹنگ سسٹمز کو سپورٹ کرتا رہے گا۔

سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق خبروں سے آگاہ کرنے والے ایک چینی بلاگ ’گِز چائنا‘ نے 49 فونز کی فہرست مرتب کی ہے جوکہ 31 دسمبر کے بعد واٹس ایپ کو آپریٹ نہیں کر سکیں گے۔

آیئے اس فہرست پر ایک نظر ڈال لیتے ہیں کہ فہرست میں کون کون سے پرانے اسمارٹ فونز شامل ہیں۔

ایپل: آئی فون 5 اور آئی فون 5c

سام سنگ:گلیکسی ایس 2،گلیکسی کور،گلیکسی S2، گلیکسی S3،گلیکسی S3 منی،گلیکسی ٹرینڈ II،گلیکسی ٹرینڈ لائٹ،گلیکسی ایکس کوور 2.

ایل جی(LG): ایل جی اینیکٹ، ایل جی لیوسِڈ، اوپٹیمس 4X HD،اوپٹیمس F3،اوپٹیمسF3Q،اوپٹیمس F5،اوپٹیمس F6،اوپٹیمس F7، اوپٹیمس L2II،اوپٹیمس L3 II،اوپٹیمس L4 II،اوپٹیمس L4 II ڈوئل، اوپٹیمس L5،اوپٹیمس L5 ڈوئل،اوپٹیمس L5 II،اوپٹیمس L7،اوپٹیمس L7 II، اوپٹیمس L7 II ڈوئل،اوپٹیمس نِٹرو HD۔

سونی: ایکسپیرئیا آرک S،ایکسپیرئیا میرو،ایکسپیرئیا نیو L۔

ہواوے: ایسینڈ D،ایسینڈ D2،ایسینڈ G740،ایسینڈ میٹ،ایسینڈ P1۔