سرفراز کی سنچری پر ڈریسنگ روم کے مناظر کیا تھے؟

January 07, 2023

فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر اکاؤنٹ

نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹبچانے میں بہت ہی اہم کردار ادا کرنے والے سرفراز احمد کی سنچری کا قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی اور اسٹاف بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔

پاکستان کرکٹبورڈنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ٹیم کے ڈریسنگ روم کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوسری اننگزمیں جو کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے اور جن کو بیٹنگ کے لیے جانا تھا سب نے بہت ہی شاندار انداز میں کھڑے ہو کر اور تالیاں بجا کر سرفراز احمد کو سنچری بنانے پر مبارک باد دی۔

اس موقع پر پاکستان ٹیم کے کوچز اور کپتان بابر اعظم سمیت تمام کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم کی بالکنی میں آکر سرفراز احمد کے لیے تالیاں بجائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز دوسری اننگز میںسرفراز احمد کی فائٹنگ سنچری کے باعث پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹڈرا کردیا تھا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سرفراز احمد نے پہلی اننگ میں 86 اور دوسری اننگ میں 53 رنز بنائے تھے جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں انہوں نے 78 اور دوسری اننگ میں 118 رنز اسکور کیے تھے۔