11 منشیات فروشوں سمیت30ملزمان گرفتار،123لٹر شراب برآمد

January 26, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11منشیات فروش، 2 غیرقانونی اسلحہ ، 2پتنگ باز ، 4اشتہاری مجرمان، 6عدالتی مفرور اور 3 رہائی یافتہ عادی مجرمان سمیت 30 ملزمان کو گرفتار کرکے 123 لٹر شراب، اسلحہ ،530 پتنگیں اور گیس ری فل کا سامان برآمد کرلیا،پولیس نے ملزم اختر سے 10لٹر شراب، ملزم کامران سے 15لٹر شراب، ملزم اعظم سے 8لٹر شراب، ملزم ہدایت سے 10لٹر شراب، ملزم مہربان سے 10 لٹر شراب، ملزم عارف سے 20لٹر شراب، ملزم بابر سے 10 لٹر شراب، ملزم رمضان سے 10لٹر شراب، ملزم حسن رضا سے 5 لٹر شراب، ملزم ساجد حسین سے 10 لٹر شراب، ملزم مزمل حسین سے 15 لٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے، تھانہ مخدوم رشید اور مظفر آباد پولیس نے ملزمان اقبال، جاوید اور وقاص کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، مظفرآبادپولیس نے شریف کو پولیس تھانہ ممتاز آباد نے صادق اور پولیس تھانہ صدر جلالپور نے مشتاق کو تیز رفتاری اور موٹر سائیکل پرجعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں گرفتار کر لیا بدھلہ سنت پولیس نے ذوالفقار علی کو غیر قانونی طریقے سے پٹرول فروخت کرنے پر اور پولیس تھانہ ستیل ماڑی نے بھیک مانگنے کے الزام میں اکرم کو گرفتار کرلیا، تھانہ نیو ملتان پولیس نےکار لیکر غائب ہونے پر اکرم کی درخواست پر اس کے ڈرائیور نوید جبکہ 10لاکھ خوردبرد کرنے پر اشفاق احمد کی درخواست پر ملزم عمران کخلاف مقدمہ درج کر لیا، تھانہ صدر پولیس نے آرے والی گلی میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر ملزمان شہزاد اور ماجد کوگرفتار کر لیا۔ بوگس چیک دینے کے الزام میں بی ذیڈ پولیس نے کامران احمد کی درخواست پر ملزم آفتاب ،محمد اظہر کی درخواست پرکاشف ،تھانہ قطب پور پولیس نے حمزہ کی درخواست پر عثمان ، تھانہ کینٹ پولیس نے ظفر اقبال کی درخواست پرملزم فیاض جبکہ تھانہ بستی ملوک پولیس نے خرم کی درخواست پر شہزاد احمد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔