بگ باس: پرینکا کو سدھارتھ شکلا کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا

January 26, 2023

فائل فوٹو

بھارتی ریلیٹی شو بگ باس سیزن 16 اب اپنے اختتامی مراحل میں ہے تاہم گزشتہ روز کی قسط میں پرینکا چوہدری کو بگ باس سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز نشر ہونے والی قسط میں بگ باس سیزن 16 میں باقی رہ جانے والی امیدروار پرینکا چوہدری اور شیو ٹھاکرے کے درمیان زبردست جھگڑا ہوا۔

ان کا یہ جھگڑا ریلیٹی شو کے نامزدگیوں کے ٹاسک کے دوران پیش آیا، جب پرینکا چوہدری کو مانڈلی کی جانب سے نامزد کیا گیا۔

پرینکا چوہدری نے اس جھگڑے کے دوران سدھارتھ شکلا کی طرح دیگر تمام گھر والوں پر برس پڑیں کہ سب مل کر انہیں ٹارگٹ کر رہے ہیں لیکن وہ ہمت نہیں ہاریں گی اور سب کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔

اس جھگڑے میں شیو ٹھاکرے نے ساتھی امیدوار پرینکا چوہدری کو آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا کی نقل کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ یکم اکتوبر 2022 کو شروع ہونے والا یہ ریلیٹی شو فروری میں اختتام پذیر ہونے والا ہے۔