ریمپ واک میں ناکامی، امریکی ماڈل نے سینڈل اٹھا کر پھینک دی

January 27, 2023

اسکرین گریب

امریکا کی سپر ماڈل کرسٹین میک مینامی ریمپ واک کے دوران اونچی ایڑھی کی سینڈل پہن کر چلنے کی کوشش کرتی رہیں تاہم توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور گر گئی۔

سوشل میڈیا پر پیرس فیشن ویک سے وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی ماڈل کو ان کی ویلنٹینو کی اونچی ہیلز نے ریمپ واک کے دوران دھوکا دے دیا۔

لیکن ماڈل نے بھی ہمت نہ ہاری ابتداً ویلنٹینو کی ان اونچی ہیلز پر ہی غصہ ہوگئیں اور اس ہی برانڈ کی ہیلز کو نکال پھینکا جس کے لئے ریمپ واک کر رہی تھی اور پھر ہمت کرکے کھڑی ہوئیں، اپنی ریمپ واک مکمل کی تاہم اس کے بعد وہ مزید چل نہ سکیں۔

انتظامیہ کے مطابق ان کے پیروں میں شدید چوٹ آگئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو تقریباً 21.4 ملین بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ کئی سوشل میڈیا صارفین کہ مطابق کم و بیش ہر سال بار ہی اس طرح کے حادثے پیش آتے رہتے ہیں جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کرسٹین میک مینامی کو دیکھ کر لگتا ہے کہ انہیں یہ ہیلز بیک اسٹیج پر بھی آرام دہ نہیں تھیں اور زبردستی پہن کر ریمپ واک کے لئے آئی تھیں۔