پاکستانی طلبا و طالبات جاپان سارک نیٹ ورک پروگرام کے تحت جاپان کا دورہ کرینگے

January 28, 2023

اسلام آباد( جنگ نیوز) پاکستانی طلباء و طالبات کا وفد سپروائزر کے ہمراہ یکم سے 7 فروری تک جاپان سارک نیٹ ورک پروگرام آف پیپل ٹو پیپل ایکسچینج کے تحت جاپان کا دورہ کرے گا۔ طلباء کے وفد میں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ایبٹ آباد کیمپس کے پانچ انڈر گریجویٹ طلباء و طالبات اور ویسٹ منسٹر اکیڈمی اسلام آباد کے ہائی سکول کے چار طلباء و طالبات ایک سپروائزر کے ساتھ اس یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت جاپان کا دورہ کریں گے۔جاپان، ایسٹ ایشیا نیٹ ورک آف ایکسچینج فار اسٹوڈنٹس اینڈ یوتھز جاپان اور ایشیا پیسفک خطے کے درمیان نوجوانوں کے تبادلےکا پروگرام ہے جسے جاپانی حکومت نے شروع کیا ہے جس کا مقصد جاپان اور شریک ممالک کے لوگوں کے درمیان باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم کی تصدیق اور اسے مضبوط کرنا ہے۔ جاپان کے سفارت خانے نے طلباء و طالبات کے وفد کے لئے روانگی سے قبل ایک سیشن کا اہتمام کیا۔پاکستان میں جاپان کے سفیر وادا میٹسوہیرو نےایکسچینج پروگرام کے تحت جاپان کا دورہ کرنے کے لیے ان طلباء و طالبات کے انتخاب پر ان کو مبارکباد دی ۔