• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کا 26 دسمبر کو مقامی تعطیل کا اعلان

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) ضلعی انتظامیہ اسلام آ باد نے اعلان کیا ہے کہ 26دسمبر بروز جمعہ اسلام آ باد میں مقامی تعطیل ہوگی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹر یٹ اسلام اآ باد صاحبزادہ محمد یوسف کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطا بق جمعہ کولوکل ہالیڈے ہوگی اور ضروری سروسز والے دفاتر بشمول سی ڈی اے ۔ایم سی اآئی ۔ اآئی سی ٹی ۔اسلام اآ باد پولیس۔آئیسکو۔ سوئی گیس اور ہسپتالوں کے سوا تمام دفاتر میں مقامی تعطیل ہوگی۔ دوسری جانب کابینہ ڈویژن نے 26 دسمبر کو عام تعطیل کے حوالے سے وضاحت کی ہے کہ وفاقی حکومت اور وفاقی حکومت کے اداروں میں 26 دسمبر کو عام تعطیل نہیں ہوگی ۔
اسلام آباد سے مزید