اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)، جو کندھ کوٹ ڈیولپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز (ڈی اینڈ پی ایل) کی آپریٹر ہے، نے ضلع کشمور، سندھ میں واقع کندھ کوٹ گیس فیلڈ کے لوئر الابسٹر فارمیشن سے اپنے دریافتی کنوئیں لعل X-1 سے گیس کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔یہ دریافت لوئر الابسٹر فارمیشن کے ہدف سے پی پی ایل کی بطور آپریٹر 100 فیصد کاروباری شراکت کے ساتھ پہلی دریافت ہے۔کنوئیں لعل X-1 کی کھدائی کا آغاز 30 جون 2025 کو کیا گیا اور اسے 1,408 میٹر (ایم ڈی بی کے بی) کی گہرائی تک کھودا گیا۔ کھدائی کا مقصد لوئر الابسٹر فارمیشن میں موجود انٹر بیڈڈ چونا پتھر کی تہوں میں ہائیڈروکاربن کی موجودگی کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔بعد از تکمیل جانچ کے دوران 64/64 انچ چوک اور 33 پی ایس آئی جی ویل ہیڈ پریشر پر کنوئیں سے یومیہ 0.138 ایم ایم ایس سی ایف گیس کی پیداوار ریکارڈ کی گئی۔