راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) گوجر خان میں فائرنگ سے نوجوان لڑکے اور لڑکی کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا، سی پی او نے اے ایس پی گوجر خان کو فوری موقعہ پر پہنچنے کا حکم دیا، اے ایس پی گوجر خان پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر گئے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق لڑکی کے والد نے دونوں کو اپنے گھر میں اکٹھے پایا جس پر اس نے فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کر دیا۔