• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائدِ اعظم محمد علی جناح کا ملک کہیں کھو گیا ہے،چیئرمین تحریک دفاع پاکستان

راولپنڈی (جنگ نیوز)زاہد بختاوری چیئرمین تحریک دفاع پاکستان نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں محسوس ہوتا ہے کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کا پاکستان کہیں کھو گیا ہے،پاکستان کی بنیاد جمہوریت، انصاف، مساوات اور رواداری جیسے اصولوں پر رکھی گئی تھی، تاہم موجودہ حالات میں ملک سیاسی عدم استحکام، بدعنوانی، ادارہ جاتی کمزوری اور قانون کی بالادستی کے بحران سے دوچار نظر آتا ہے۔ قائدِ اعظم پاکستان کو ایک جدید، جمہوری اور روشن خیال ریاست کے طور پر دیکھنا چاہتے تھے۔
اسلام آباد سے مزید