کرنسی تو یہ بھی ہے، وہ بھی شعوؔر
مگر ان میں اتنا بڑا فرق ہے
کہ شرم آرہی ہے بتاتے ہوئے
روپے اور ڈالر میں کیا فرق ہے
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاکستان کی عالمی سطح پر پزیرائی ہونے لگی، غیر ملکی اخبار نے پاک فضائیہ کو فضاؤں کی حکمراں قرار دے دیا۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی ہارون اختر نے کہا ہے کہ قوم کو عظیم کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت سمجھتا تھا کہ وہ ناقابل تسخیر ہے،ہم نے بھارت کے 5 جہاز گرائے، جن میں 3 رافیل تھے۔
حرا مانی نے کہا کہ میں بس اپنے جذبات شیئر کرنا چاہتی تھیں، ان تمام پاکستانیوں سے جن کے بچے شوہر بیٹے جو اس جنگ کی نظر ہوئے ہیں۔
شرکاء نے جنگ کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کو لمحہ بہ لمحہ حقائق پہنچانے پر پاکستانی میڈیا کی کارکردگی کو سراہا۔
پاکستان کے مایہ ناز ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عباس نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ناٹنگھم شائر کی جانب سے اپنے ڈیبیو میچ کی شاندار کارکردگی پاکستانی مسلح افواج کے نام کر دی، جو بھارت کے ساتھ جاری حالیہ سرحدی کشیدگی میں مصروفِ عمل ہیں۔
فرانسیسی میڈیا نے پاکستان اور بھارت دونوں کو سیز فائر کے لیے کامن سینس استعمال کرنے پر مبارک پیش کی۔ جبکہ فرنچ میڈیا نے جنگ کے دوران پاکستانی سفارت خانہ کی جانب سے خبروں تک رسائی دینے پر سفیر پاکستان ممتاز زہرہ بلوچ اور دیگر افسران کی جانب سے صحافیوں کو سہولتیں فراہم کرنے پر ان سے اظہار تشکر کیا۔
سابق سفیر عبدالباسط نے پاکستان کو بھارت سے چوکنا رہنے کا مشورہ دے دیااور کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے خطے کو جنگ کی آگ میں جھونکنے والے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو پارلیمنٹ میں آ کر آپریشن سندور کا جواب دینے کا مطالبہ کر دیا۔
آگ لگنے سے 14سال کا لڑکا جھلس گیا، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے 12 مئی کو ہونے والے تمام امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق لینے کا اعلان کر دیا۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان نے یو این کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس کے جنگ بندی کے معاہدے پر بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق چینی جنگی جہاز مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن تبدیل کر سکتے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے، انہیں دورے کی دعوت روس کی فیڈریشن کونسل کی چیئر پرسن نے دی تھی۔
رواں مالی سال میں اپریل تک پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کی مد میں خرچ ہونے والی رقم کی تفصیل سامنے آ گئی۔