فرانسیسی حکومت کا پنشن عمر کی حد میں اضافہ واپس لینے سے انکار

January 30, 2023

پیرس (اے ایف پی) فرانسیسی وزیراعظم نے پنشن کے لیے عمر 62 سے 64 سال کرنے کے حکومتی منصوبے کو واپس لینے سے انکار کردیا۔ یہ حکومتی اصلاحات پیکیج کا حصہ ہے اور اس پر کوئی بات نہیں ہو سکتی۔ مزدور تنظیمیں اس پر سراپا احتجاج ہیں تاہم انہوں نے چند اصلاحاتی نکات پر بات چیت کے لیے حکومت کی آمادگی کا خیرمقدم کیا ہے۔