عاطف اسلم نے گلوکاری سے قبل کاروبار میں بہت مدد کی، فلک شبیر کا انکشاف

January 30, 2023

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار فلک شبیر نے انکشاف کیا ہے کہ میوزک اندسٹری میں قدم رکھنے سے قبل گلوکار عاطف اسلم نے ان کے کاروبار میں ان کی بہت مدد کی ہے۔

گلوکار فلک شبیر نے اہلیہ سارہ خان کے ہمراہ اسٹریمنگ پلیٹ فارم ’اردو فلکس‘ کے پروگرام دی مرزا ملک شو میں بطور مہمان شرکت کی۔

شو میزبان، قومی کھلاڑی اور سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے دوران شو فلک شبیر سے سوال کیا کہ انہیں عاطف اسلم کا کون سا گانا پسند ہے؟

جس پر فلک سے پہلے سارہ نے فوراً جواب دیا کہ ’عادت‘، بعد ازاں فلک شبیر نے اس گانے کی پسندیدگی کی وجہ بتاتے ہوئے بتایا کہ وہ گلوکار بننے سے قبل ایک چھوٹی سی دکان میں گِٹار بیچنے کا کاروبار کیا کرتے تھے۔

اس وقت وہ اپنے گِٹار عاطف اسلم کے اسی گانے کی دھن بجا کر فروخت کیا کرتے تھے۔

فلک شبیر نے مزید بتایا کہ فلک شبیر نے کہا کہ یہ 2005 اور 2006 کی بات ہے جب عاطف اسلم اور علی ظفر کے گانے بہت مشہور ہوا کرتے تھے اور ان ہی کے گانے سن کر انڈسٹری میں قدم جمائے۔

یاد رہے کہ فلک شبیر نے 2008 میں میوزک انڈسٹری میں اپنے گانے ’روگ‘ سے ڈیبیو دیا ان کا یہ پہلا ہی گانا اس وقت کا سپر ہٹ گانا ثابت ہوا تھا۔