• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون صحافی نے نریندر مودی کو بھرے مجمع میں آئینہ دکھادیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آزاد میڈیا کے سوالوں کا سامنا کیوں نہیں کرتے؟ ناروے میں خاتون صحافی نے نریندر مودی کو بھرے مجمع میں آئینہ دکھا دیا۔

اوسلو میں ناروے کے وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ بریفنگ کے بعد نریندر مودی صحافی کا سوال نظر انداز کرکے چلے گئے۔

صحافی نے ایک بار پھر نریندر مودی پر سوال داغا، لیکن لفٹ کا دروازہ بند ہوگیا۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران بھی صحافی اور حکام کے درمیان بنیادی حقوق اور میڈیا آزادی کے معاملے پر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

صحافی نے سوال کیا کہ جب بھارت میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں تو ناروے بھارت پر کیسے اعتماد کرے؟

وزیراعظم نریندر مودی آزادانہ سوالات کب لیں گے، جس پر ترجمان اگلا سوال کہہ کر دوسرے صحافی کا سوال سننے لگے، جواب نہ ملنے پر صحافی ہال سے باہر چلی گئیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید