امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ڈیل کرنے کیلئے بےتاب ہے۔ ایران کے پاس اب بھی جوابی کارروائی کی تھوڑی صلاحیت باقی ہے، معاہدہ نہ ہوا تو آنے والے دنوں میں نیا امریکی حملہ ہوسکتا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے بال روم کنسٹرکشن سائٹ کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ ہمیں شاید ایران پر دوبارہ حملہ کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ ایران ڈیل کرنے کیلئے بےتاب ہے۔ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران پر نئے حملے شروع کرنے سے ایک گھنٹہ دور تھے، بحری جہاز میزائلوں سے لیس اور دیگر ہتھیار وہاں بھیجے کیلئے تیار تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ملک کیلئے مذہب ضروری ہے، اس سے جرائم میں کمی آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کو 47 سالوں سے عسکری قوت کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اب بھی جوابی کارروائی کی تھوڑی صلاحیت باقی ہے، معاہدہ نہ ہوا تو آنے والے دنوں میں نیا امریکی حملہ ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیوبا میں رجیم چینج کے بارے میں نہیں جانتا، اسے مدد کی ضرورت ہے۔