ٹریفک حادثہ میں نوجوان جاں بحق خاتون کے قتل پر شوہر کیخلاف مقدمہ

January 31, 2023

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار ) تیز ررفتار گاڑی نے دونوجوان کزنز کوٹکر ماری جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق ہوگیا۔تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو نسیم خان نے بتایاکہ تیزرفتار گاڑی نے پیدل جانے والے اسکے بھانجے ہارون اور بھتیجے عاقب کو ٹکر ماری جسکے نتیجے میں ہارون جاں بحقجبکہ بھتیجا شدیدزخمی ہو گیا ۔دریں اثنا گھروالوں کی مرضی کے بغیر شادی کرنے والی خاتون کے قتل پر خاوند کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔تھانہ گولڑہ میں شریف نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایاکہ اسکی بڑی بیٹی کنزہ نے سات سال قبل اپنی مرضی سے خضر محمود سے شادی کرلی تھی جس کے بعد وہ اکثر بتایاکرتی تھی کہ اسکے حالات ٹھیک نہیں ہیں ، خاوند تشددکانشانہ بناتاہے ، گذشتہ روز اسکے داماد نے فون کرکے بتایاکہ کنزہ نے زہریلی چیز کھا لی ہے ،ہم پمز ہسپتال پہنچے تو بیٹی جاں بحق ہوچکی تھی۔ سائل کو یقین ہے کہ اسکے داماد نے بیٹی پر تشددکیااور پھر کوئی زہریلی چیز کھلا کر اسے قتل کردیا ۔