امریکی قونصل خانے میں پاکستانی بن کباب کے چرچے

January 31, 2023

اسکرین گریب

امریکیقونصلخانے میں پاکستانی بن کباب کے چرچے ہو رہے ہیں۔

امریکی قونصل خانے نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں قونصل خانے کے عملے کو بن کباب کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں بن کباب کھانے والا عملہ کراچی کے بن کباب کے بہت تعریف کر رہا ہے۔

امریکی قونصل خانے نے ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ پاکستانی مزیدار ناشتہ ختم ہونے کے کچھ دیر بعد ہمیں ایک بن کباب کی پلیٹ پیش کی جاتی ہے۔

امریکی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ کراچی کے دوست جو ہمارے لیے بن کباب بناتے ہیں اس کا پہلا لقمہ کھاتے ہی دل سے آواز نکلتی ہے کہ یہ کچھ خاص ہے۔