بھارتی اداکاروں کا یش راج فلمز کو شاندار خراجِ تحسین

February 01, 2023

دی رومینٹکس، پوسٹر فوٹو

بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکاروں نے اپنی فلم نگری کے سب سے مشہور فلم پروڈکشن ہاؤس’یش راج فلمز‘ کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

نامور اسٹریمنگ سروس’نیٹ فلکس‘ نے چار حصّوں پر مشتمل ایک دستاویزی سیریز’دی رومینٹکس‘ کا ٹریلر ریلیز کیا ہے۔

اس سیریز کے بارے میں یہ بتایا گیا ہے کہ یہ یش راج فلمز کے 50 سال مکمل ہونے پر اس پروڈکشن ہاؤس کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔

نیٹ فلکس کی جانب سے ریلیز کیے گئے سیریز کے ٹریلر میں بھارتی فلم انڈسٹری کے کئی بڑے ناموں، شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان، امیتابھ بچن، کاجول، مادھوری ڈکشٹ، رانی مکھرجی، رنبیر کپور، رنویر سنگھ، کترینہ کیف، کرن جوہر، رہتیک روشن، آیوشمان کھرانا اور دیگر کو فلمساز یش چوپڑا اور ان کے بیٹے آدیتے چوپڑا کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سیریز کے اس ٹریلر میں آدیتےچوپڑا کی آواز بھی سُنی جاسکتی ہے جوکہ میڈیا سے ہمیشہ خود کو کافی بہت دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

نامور بھارتی فلم پروڈکش ہاؤس کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے بنائی گئی اس سیریز کی ہدایتکارہ اسمرتی مندھرا ہیں اور اسے 14 فروری کو نیٹ فلکس پر نشر کیا جائے گا۔