شیکھر کپور نے فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ؟‘ میں سجل علی کو کاسٹ کرنے کی وجہ بتادی

February 02, 2023

جمائما گولڈ اسمتھ کی بین الاقوامی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ؟‘ کے ہدایت کار شیکھر کپور نے سجل علی کو کاسٹ کرنے کی وجہ بتا دی۔

شیکھر کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ جب سجل علی کا نام سامنے آیا تو انہوں نے اپنے کچھ آڈیشنز بھیجے، ان کی آنکھوں میں بہت معصومیت اور گہرائی ہے، وہ خوبصورت تو ہیں ہی لیکن وہ جب بھی اسکرین پر آتی ہیں تو انہیں دیکھ کر انہیں سن کر محسوس ہوتا ہے جیسے بہت درد چھپا ہوا ہے۔

انہوں نےسجل علی کی اداکاری کو سراہا اور کہا کہ میں نے انہیں اس کردار کے حوالے سے صرف ایک بات کہی تھی کہ آپ نے اپنے آپ کو کمزور نہیں دیکھانا ہے بلکہ اس کے برعکس اپنا آپ بہت مضبوط پیش کرنا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آپ نرم مزاج ہیں ، آپ شرمیلی ہیں لیکن ان سب کے ساتھ آپ ایک مضبوط اور طاقت ور شخصیت کی مالک بھی ہیں اور جب آپ فلم دیکھیں گے تو آپ کو یہ سب فلم میں باآسانی مل جائے گا۔

فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کی نمائش آسٹریلیا میں ہوچکی ہے جبکہ جلد ہی اسے برطانیہ میں بھی ریلیز کر دیا جائے گا جبکہ اس فلم کو ریلیز سے قبل مختلف فلم فیسٹیولز میں پیش کیا جاچکا ہے۔