رحیم یار خان: نسوانی آواز کے جھانسے میں آئے 3 طالبعلموں کو بچا لیا گیا

February 03, 2023

—فائل فوٹو

رحیم یار خان میں پولیس نے اوکاڑہ کے 3 نوجوان طالب علموں کو ڈاکوؤں کے جال میں پھنسنے سے بچا لیا۔

تینوں طالب علموں کو ڈاکوؤں نے فون پر لڑکیوں کی آواز میں جھانسہ دے کر بلوایا تھا۔

پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے 3 نوجوان طالب علم اغواء کار لڑکیوں کی محبت میں کچے کی جانب جا رہے تھے۔

پولیس چوکی لکھن پور کے اہلکاروں نے نوجوانوں کو روک کر پوچھا تو پتہ چلا کہ تینوں طالب علم موبائل فون پر لڑکیوں کی محبت میں گرفتار ہو کر ملنے آئے تھے۔

پولیس کے مطابق اوکاڑہ میں تینوں نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ بھی درج ہے۔