اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب کے خط کا جواب دے دیا

February 03, 2023

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب کے خط کا جواب دے دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کی تاریخ نہ دینے سے متعلق آپ کے خط سے اتفاق نہیں کرتا، گورنر انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کرکے آئین سے انحراف کر رہے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آئین کی شق 105 واضح ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان گورنر کی ذمہ داری ہے، انتخابات 90 دن کے اندر ہونا لازم ہے۔

خط میں کہا گیا کہ گورنر جلد سے جلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں تاکہ آئینی بحران پیدا نہ ہو۔