آئی جی پنجاب اور سی سی پی او حد سے تجاوز کررہے ہیں، فرخ حبیب

February 03, 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پولیس نے شبیر گجر اور خالد گجر کے ڈیرے پر دھاوا بولا ہے، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او حد سے تجاوز کر رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ جب سے نگراں سیٹ اپ آیا ہے پرچے اور گرفتاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان سے بطور سابق وزیراعظم سیکیورٹی واپس لے لی گئی، عمران خان پر ایک قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے، کارکنوں نے اپنے طور پر سیکیورٹی کیلئے زمان پارک میں کیمپ لگائے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لاہور میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے اور ان کے بھائی خالد گجر پر چڑھائی کی گئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ فسطائیت کا نیا مظاہرہ ہے اس کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔