اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، بڑی تعداد میں تعمیرات مسمار

February 04, 2023

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ آئی جے پی روڈ I-9 کے مقام پر روڈ کے ترقیاتی منصوبہ کی راہ میں حائل تجاوزات 10 دکانیں، 8 شیڈ اور 5 بیت الخلا اور سینکڑوں سبزی فروٹ کے سٹال گرا کر 5 ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا۔ ایک اور کارروائی رات گئے سیکٹر I-10مرکز میں میں کی گئی اور مرکز کے باہر تجاوزات کی مد میں 75 تجاوزات کاونٹر ٹھیلے اور 89 دکانوں کے باہر اضافی شیڈ مسمار کر کے سیکٹر I-10 مرکز کو تجاوزات سے صاف کر 5 ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا۔ سیکٹر G-9 میں بھی متعدد تھڑے گرا دیئے گئے ۔ دیگر علاقوں میں تجاوزات کیخلاف کارروائی کی گئی۔